7 فروری 2015 - 09:35
بیٹے کا طیارہ اتحادی افواج نے تباہ کیا، اردنی پائلٹ کےوالد کا دعوی

داعش دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں زندہ نذر آتش کئے جانے والے اردنی پائلٹ کے باپ صافی الکساسبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے بیٹے کا طیارہ اتحادی افواج کے میزائل حملے میں تباہ ہوا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا داعش دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں زندہ نذر آتش کئے جانے والے اردنی پائلٹ کے باپ صافی الکساسبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے بیٹے کا طیارہ اتحادی افواج کے میزائل حملے میں تباہ ہوا ہے-انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ معاذ الکساسبہ کا طیارہ، داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں تشکیل دیئے جانے والے عالمی اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون پائلٹ کے میزائل حملے میں تباہ ہوا ہے تاہم امریکہ نے اس خبر کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے- النہرین ویب سائٹ کے مطابق صافی الکساسبہ نے کہا ہے کہ عالمی اتحاد کی افواج کے میزائل حملے میں معاذ الکساسبہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے اور ان کے پاس، ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ معاذ الکساسبہ کا طیارہ، عالمی اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون پائلٹ مریم منصوری کے میزائل حملے میں گرکر تباہ ہوا ہے- صافی الکساسبہ نے کہا ہے کہ ان کا دعوی اس بات سے بھی ثابت ہوجاتا ہے کہ عالمی اتحاد سے متحدہ عرب امارات کے نکلنے کی وجہ کا ابتک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے اور امریکی فوجی کمان نے بھی ابتک یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ طیارہ، کس کے حملے میں گرکرتباہ ہوا ہے- انھوں نے کہا کہ امریکہ نے مریم منصوری کے ہاتھوں جنگی طیارہ تباہ ہونے کے واقعے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے- قابل ذکر ہے کہ یہ جنگی طیارہ، شام کے شمال میں واقع شہر الرقہ کے ایک علاقے میں گرکر تباہ ہوا تھا تاہم طیارے کا پائلٹ اپنی جان بچآنے میں کامیاب ہوگيا تھا- بعد ازاں داعش دہشتگرد عناصر نے اس پائلٹ پکڑ لیا - چند روز قبل  داعش کی طرف سے ایک وڈیو جاری کی گئی تھی جس میں معاذ الکساسبہ کو  زندہ نذر آتش کرتے ہوئے دکھایا گيا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲